ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس حیدر مصلحی نے کہا ہے کہ ایران دشمنوں کی پابندیوں کو ناکام بنانے کے گرانقدر تجربات کا حامل ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق حیدر مصلحی نے آج قم المقدسہ میں مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں کی پابندیوں کا مقابلہ کرنے اور ان کو ناکام بنانے کے سلسلے میں گرانقدر تجربات رکھتا ہے اور دنیا والے ان تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حیدر مصلحی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ دشمنوں نے داخلی سطح پر بھی ایران کے اسلامی جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے سازش تیار کی ہے لیکن ان کو ہر گز کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔
حیدر مصلحی نے خطے میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں کو برطانیہ کی سازش قرار دیا۔ انھوں نے شام کے بحران کے بارے میں بھی کہا کہ شام کے واقعات نے امریکہ اور اسرائیل کو پشیمان کر دیا ہے کیونکہ ان کو شام کی عوامی استقامت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
.....
/169